
میدہ دو کپ
سوجی آدھا کپ
چینی آدھا کپ
انڈے چار عدد
پیلا رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
(ہری الائچی ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
پانی بیٹر بنانے کے لیے
سوڈا بائی کارب آدھا چائے کا چمچ
ایک پیالے میں میدہ، سوجی، چینی، انڈے، پیلا رنگ، ہری الائچی اور پانی ڈال کر بیٹر بنالیں۔
اب اسے ڈھک کر چار گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
فرائی کرنے سے تھوڑا پہلے اس میں سوڈابائی کارب ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر کڑاہی یا بڑے فرائنگ پین میں گرم کیے ہوئے گھی میں فرائی کریں۔
آخر میں بالائی یا ربڑی کے ساتھ سرو کریں۔ گھی فرائی کرنے کے لیے